قرآنی معلومات
پوراقرآن تیس پاروں پر مشتمل ہے۔
قرآن میں کل” ۱۱۴“ سورے ہیں۔
قرآن میں ”۶۲۳۶“آیتیں ہیں۔
قرآن میں کل” ۱۰۱۵۰۳۰“نقطے ہیں۔
قرآن میں کل”۹۳۲۴۳“فتحہ(زبر )ہیں۔
قرآن میں کل”۳۹۵۸۶“ کسرہ (زیر ) ہیں ۔
قرآن میں کل”۴۸۰۸“ضمہ (پیش ) ہیں ۔
قرآن میں کل”۱۹۲۵۳“تشدید ہیں۔
قرآن میں کل”۳۲۳۶۷۱“حروف استعمال ہوئے ہیں۔
قرآن میں کل”۱۷۷۱“عدد ”مد“ ہیں۔
قرآن میں کل”۷۷۷۰“کلمہ استعمال ہوئے ہیں۔
قرآن میں کل”۱۰۰۰“ رکوع ہیں۔
قرآن میں کل”۱۲۰“”حزب “ہیں۔
قرآن میں ”۱۱۵“ لفظ” بسم اللّٰہ“ آیا ہے۔
قرآن میں ”۱۱۴“ بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم آیا ہے۔
قرآن میں کل” ۵۰۹۸“ وقف ہیں۔
قرآن میں کل”۷۰“ بار لفظ ”قرآن “ آیا ہے۔
قرآن میں سب سے بڑا سورہ ”بقرہ “ ہے۔
قرآن میں سب سے چھوٹا سورہ ” کوثر “ ہے ۔
قرآن میں سب سے بڑی آیت سورہ بقرہ کی آیت ”۲۸۲“ہے۔
قرآن میں سب سے چھوٹی آیت سورہ رحمن کی آیت” مُدْہٰامَّتٰان“ ہے
قرآن میں سب سے بڑا کلمہ ”فَاٴَسْقَیْنٰاکُمُوہ“ ہے ۔(سورہ حجر/۲۲)
قرآن میں سب سے چھوٹا کلمہ ”با“ بسم اللّٰہ ہے۔
قرآن میں سب سے کم حرف ”ظاء“ استعمال ہوا ہے۔
قرآن میں سب سے بہترین سورہ ”یٰس“ ہے۔
سورہ حمد کو مادر قرآن اور فاتحۃ القرآن کہا جاتا ہے ۔
قرآن میں پانچ سورہ ہیں جو ”الحمد للّٰہ “سے شروع ہوتے ہی( ۱۔حمد، ۲۔انعام، ۳۔کہف،۴۔سباٴ ،۵۔فاطر )
قرآن میں چار سورہ ہیں جو” انّا “‘سے شروع ہوتے ہیں( فتح ، نوح ، قدر کوثر)
قرآن میںسورہ فجر کو سورہ امام حسین علیہ السلام کہا جاتا ہے۔
قرآن میں اسراء ، حدید ، حشر ، صف ، جمعہ ، تغابن اور اعلیٰ کو سورہ مسبحات کہا جاتا ہے۔
قرآن میں ”۸۶“ سورہ مکی اور ”۲۸ “ سورہ مدنی ہیں۔
سورہ ”یٰس“ کو قلب قرآن کہا جاتا ہے۔
قرآن میں ۷ سورے ”اذا “ سے شروع ہوئے ہیں (واقعہ،منافقون، تکویر، انفطار ، انشقاق،نصراور زلزال)
قرآن میں چار سورے ہیں جن میں سجدہ واجب ہے (سجدہ ،فصلت نجم، علق)
قرآن میں فقط ایک سورہ ہے جو” بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم “سے شروع نہیں ہوا ہے ،وہ سورہ توبہ ہے۔
قرآن میں۲۰سورے ہیں جوقسم سے شروع ہوئے ہیں (عصر، عادیات، تین ، ضحیٰ ،شمس ،بلد ،فجر ،طارق، بروج ، نازعات ،مرسلات، قیامت ، نجم، طور، ذاریات ، صافات ،ن، ص،ق، اور لیل)
قرآن میں چار سورے ہیں جو ایک ساتھ ایک جگہ نازل ہوئے ہیں (کوثر نصر ، لہب اور اخلاص)
قرآن میں پانچ سورے ”قل “ سے شروع ہوئے ہیں ( جن ،کافرون، اخلاص ، فلق اور ناس)
سورہ نمل میں دو ”بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم “آیا ہے۔
قرآن میں ۲۹ سور ے حروف مقطعات سے شروع ہوئے ہیں۔
سورہ حمد دو بار پیغمبر اکرم (ص)پر نازل ہوا ہے ۔
سورہ ”زمر “ کے پہلی آیت اور آخری آیت میں لفظ ”اللہ “ آیا ہے۔
سورہ مجادلہ کے تمام آیتوں میں لفظ اللّٰہ آیا ہے ۔
قرآن کے تیسویں پارے میں ۳۷ سورے ہیں۔
”سورہ دہر“ اہلبیت علیہم السلام کی شان میں نازل ہواہے۔
امام حسین علیہ السلام کا سر مبارک نوک نیزہ پر شام میں جس آیت کی تلاوت کی تھی وہ ”سورہ کہف “کی ۹ ویں آیت ہے۔
سورہ نور کی آیت نمبر ۳۱حجاب سے متعلق ہے۔
آیہ ولایت” سورہ مائدہ“ کی آیت نمبر۵۵ہے۔
سورہ اسراء کی آیت نمبر ۷۸ نماز یومیہ(پانچ وقت) کے بارے میں ہے۔
آیہ مباہلہ سورہ”آل عمران“ آیت نمبر ۶۱ہے۔
سورہ بقرہ آیت نمبر ۱۴۴،تغیر قبلہ کے بارے میں ہے۔
قرآن میں سب سے زیادہ حضرت موسیٰ کا نام آیا ہے (۱۳۶مرتبہ)
قرآن میں کل ۲۶پیغمبروں کے نام ذکر ہوئے ہیں:( حضرت آدم ، ادریس، نوح ، ہود ، صالح ، لوط ، ابراہیم ، اسماعیل ، یعقوب ، اسحاق، یوسف،ایوب ، یونس ، شعیب، موسیٰ ، ہارون، داوود ، سلیمان ، الیاس ، الیسع، ذوالکفل، عزیر ، زکریا ، یحییٰ عیسیٰ وہمارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ ( علی نبینا و آلہ وعلیہم السلام اجمعین)
رسول اکرم (ص) کااسم مبارک قرآن میں۵ ،بار آیا ہے، ۴ بار محمد (ص)اور ایک بار احمد(ص)
قرآن میں سب سے کم جناب یونس کا نام آیا ہے ”فقط دو بار“۔
سب سے زیادہ پیغمبروں کے نام سورہ ”انبیاء“ میں آیا ہے ۱۶،نبیوں کے نام ہیں․
سب سے پہلے حضرت داؤد نے زرہ بنائی ۔
سحر و جادو کا رواج جناب موسیٰ کے زمانہ میںوجود میں آیا۔
سب سے پہلے جناب سلیمان علیہ السلام نے (بسم اللّٰہ الرّحمن الرّحیم ) لکھا۔
سب سے پہلے خدا وند عالم جناب ادریس کو علم نجوم ، حساب ، اور علم ہیاٴت سکھایا۔
سب سے پہلے جناب ادریس نے کپڑا سلا اور خط لکھا۔
سب سے پہلے جو آیت حضرت رسول خدا (ص)پر نازل ہوئی وہ سورہ علق کی پہلی پانچ آئتیں تھیں۔
پہلی آیت جو حرمت شراب پر نازل ہوئی وہ سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۱۲۹ہے
• امام زمان عجل اللہ فرجہ ظہور کے بعد پہلی با ر جس آیت کی تلاوت فرمائیں گے وہ سورہ ہود کی آیت نمبر۸۶ہوگی”بَقِیَّتُ اللّٰہِ خَیْرٌلَکُمْ اِنْ کُنْتُمْ مُوٴمِنیٖنَ “۔
اولین دعاجوقرآن میں آیاہے وہ سورہ بقرہ کی آیت ۱۲۶ ہے۔
آخری سورہ جو پیغمبراکرم (ص) پر نازل ہوا وہ ”سورہ نصر “ہے۔
آخری سورہ جومدینہ میں نازل ہوا وہ ”سورہ نصر “ہے۔
آخری سورہ جو مکہ میں نازل ہو اوہ ”سورہ روم “ہے۔
قرآن میں ۱۱۴ بار لفظ ”رحیم “ آیاہے۔
قرآن میں ۶۷بار لفظ”صلوٰۃ“آیاہے۔
قرآن میں لفظ ”آخرت“۱۱۵ بار آیاہے۔
قرآن میں لفظ ”دنیا“۱۱۵ بار آیاہے۔
قرآن میں لفظ”یوم “۳۶۵بار بیان ہواہے۔
قرآن میں لفظ”شھر“(مہینہ)۱۲بار آیاہے۔
قرآن میں لفظ”رحمان“۵۷بار آیاہے۔
قرآن میں لفظ”اللہ“تمام سوروں میں آیاہے۔
قرآن میں لفظ”سورہ“۱۰بار استعمال ہواہے۔
قرآن میں لفظ”قلم“۴باراستعمال ہواہے۔
قرآن میں لفظ ”جلالہ اللہ“۲۷۰۷بار آیاہے۔
قرآن میں لفظ”امام“۱۲مرتبہ آیاہے۔
قرآن میں لفظ”حیات“۱۴۵بارآیاہے۔
قرآن میں لفظ”موت“۱۴۵بارآیاہے۔
دو عورتوں کو قرآن نے نمونے کے طور پر پیش کیاہے وہ ”آسیہ زن فرعون“ اور”مریم مادرحضرت عیسیٰ علیہ السلام“ہیں۔
وہ دو عورتیں جن کی برائی قرآن نے بیان کیاہے وہ”جناب لوط اور جناب نوح کی بیویاں“ہیں۔
جناب ”مریم “کانام قرآن میں ۳۴مرتبہ آیاہے۔
جس سورہ کو عورتوں سے کہا گیاہے کہ زیادہ پڑھیں وہ ”سور ہ نور “ہے۔
قرآن میں کسی عورت کانام نہیں آیاہے فقط” جناب مریم “کا۔
ان بتوں کے نام قرآن میں آیا ہے”البعل ،سواع،العجل،العزی، لات، منات،ود،یعوق ،نسر،انصاب اوریغوث“۔
قرآن میں پانچ سوروں کے نام حیوانوں کے اوپر ہیں( نمل ، عنکبوت، نحل،بقرہ اور فیل )
قرآن میں جناب جبرئیل کانام فقط ۳ بار آیاہے۔
ان فرشتوں کے نام جن کاذکر قرآن میں ہواہے”جبرئیل ،ھاروت، ماروت، میکال،مالک“
جن بہشتی نہروں کے نام قرآن میں ذکر ہوئے ہیں وہ یہ ہیں”کافوریہ ، زنجبیلیہ، سلسبیل ،کوثراور تسنیم “
وہ زمین جس پر ایک بار سورج کی روشنی پڑی وہ دریائے نیل میں جب حضرت موسی ﷼نے راستہ بنایا تھا یہ وہی سر زمین کہ اس کے بعد سورج کی روشنی نہیں پڑی ۔
دو دریاؤں کے نام قرآن میں ذکر ہوئے ہیں دریاۓ نیل (سورہ انبیاء ) اور دریاے فرات ( سورہ فرقان و فاطر ) میں آیا ہے۔
قرآن ۲۳سال کی مدت تک حضرت رسول خدا (ص) پر نازل ہوا ہے۔
سب سے پہلے قرآن میں ابو الاسود دوئلی نے اعراب لگایا۔
سب سے پہلے حضرت علی علیہ السلام نے قرآن کو جمع کیا۔
سب سے پہلے مفسر قرآن حضرت علی علیہ السلام ہیں۔
سب سے پہلے تفسیر قرآن کی کتاب سعید بن جبیر نے تالیف کیا۔
سب سے پہلے قرآن میں ابو الاسود دوئلی نے نقطہ لگایا ہے۔
سب سے پہلے عبداللہ بن مسعود نے مکہ میں بالاعلان قرآن پڑھا ۔
سب سے پہلے سلمان فارسی نے سورہ حمد کا ترجمہ فارسی زبان میں کیا۔
وہ آسمانی کتابیں جو ماہ مبارک رمضان میں نازل ہوئیں وہ یہ ہیں ۔ ۱۔انجیل ، ۲۔ تورات، ۳۔زبور ، ۴ ۔صحف ،۵۔ قرآن
عبدلله امیری